کھوڑ ( نامہ نگار) کھوڑ پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بھیج دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھوڑ پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سید قیصر عباس شاہ کھوڑ شہر سے 600گرام چرس برآمد کر مقدمہ درج کر لیا ایک اور کاروائی میں پولیس نے محمد عاصم ولد احمد خان سکنہ سہوال کمڑیال سے بغیر لائسنس کے 30بور پسٹل بر آمد کر مقدمہ درج کر لیا جبکہ گنڈاکس کے رہائشی محمد نوید ولد غلام سرور کے خلاف 15پر جھوٹی کال کرنے پر قیمتی وقت اور وسائل کے ضیاع کا مقدمہ درج کر لیا کھوڑکمپنی میں قوم لوط کے پیرو کار اخلاق عرف موٹو کو 17 سالہ ذہنی طور پر کمزور بچے کے ساتھ گندی حرکتیں کرنے کے جرم میں والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا کھوڑ پولیس نے چاروں ملزمان کو مقدمات درج کرنے کے بعد حوالات بھیج دیا۔
کھوڑ پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث چار افراد گرفتار کر لئے
Nov 04, 2024