مری (نامہ نگار خصوصی )سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں ایندھن کی شدید قلّت نے عوام کو پریشان کر دیا ہے ۔ایسے میں وزیر اعظم کی جانب سے بھوربن کے جن علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے پائپ لاین بچھانے کا کام مکمل ہو گیا ہر وہا ں گیس کنکشن فراہم کیلئے جانے کے احکامات جاری کریں۔اس طرح موسم سرماء کی آمد کے ساتھ ہی ملکہ کوہسار مری کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام بھوربن سمیت دہی علاقوں میں ایندھن کی شدید قلّت پیدا ہوگی ہے ، عوام کے پاس ایندھن کا کوئی متبادل بندوبست نہیں ہے، مٹی کا تیل اور ایل پی جی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہیں ۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی کہ وہ بھوربن میں گیس کنکشن جاری کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ غریب عوام میں ایندھن کی قلّت سے پیدا ہونے والی مشکلات ختم ہو سکیں۔