گوجرخان (نامہ نگار) گوجر خان میں کار چوری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، چور گروہ گھر کے باہر کھڑی کار چرا کر لے گئے جبکہ تھانہ مندرہ اور تھانہ گوجر خان کی حدود سے دو موٹرسائیکل چوری، کاراور موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی وارداتوں کے باعث شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے پولیس گینگ گرفتار کر کے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے، شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر کے معروف ٹرانسپورٹر اعظم رضا المعروف بھولا مزدا والا کی کار اے وی 850 ہاؤسنگ سکیم نمبر 1 میں ان کے گھر کے باہر سے گزشتہ رات نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے جبکہ موٹر سائیکل چور گینگ بھی متحرک ہے تھانہ مندرہ کی حدود سے شکیل احمد اور تھانہ گوجرخان کی حدود سے محمد زبیر کا موٹر سائیکل چوری کرلیا گیاپولیس مصروف تفتیش ہے گوجرخان سرکل میں موٹر سائیکل اور کار چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گینگ کو گرفتار کر کے عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔