حکومت ہر معاذ پر ناکام ہو چکی ہے، ذیشان مرتضی بھٹی

 جبر (نامہ نگار) مو جو دہ حکومت ہر معاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ پا کستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو تباہی کا دہانے پر پہنچا دیا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یوسی اسلام پورہ کے سابق صدر ذیشان مرتضی بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ایک شخص کا اتنا خوف ہے کہ اس کو ہرانے کے لیے حکومت سمیت تمام ادارے متحرک ہو رہے ہیں لیکن عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ پاکستان کی کثیر ابادی عمران خان کو چاہنے والی ہے ن لیگ کی حکومت نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا۔ ائیرپورٹ پرا  ئیویٹ کرنے کے بعد اب پی آئی اے نیلام کی جار ہی ہے دوسری جانب تمام تعلیمی ادارے پرائیویٹ کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ سراپا اجتجاج ہیں۔ عوام کو بجائے سہولیات میسر کرنے ان سے دو وقت کی روٹی پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے ۔ ایک شخص کا اتنا خوف ہے کہ اس کو ہرانے کے لیے حکومت سمیت تمام ادارے متحرک ہو رہے ہیں لیکن عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن