محمود مریم ناصر ثروت ٹرست کے  زیر اہتمام تقسیم تقریب پانچ نومبرکو ہوگی 

 بوچھال کلاں(ـنامہ نگارـ)محمود مریم ناصر ثروت ٹرست کے زیر اہتمام تقسیم تقریب سکالر شپ پانچ نومبرکو ہورائزن کالج اینڈ کامرس کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت یونیورسٹی آف چکوال کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد بلال خان کرینگے جبکہ عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر مہمان خصوصی ہونگے، تقریب میںمحمود مریم ناصر ثروت ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خواجہ کمال ناصر، صدر ٹرسٹ خواجہ سہیل افتخار، چیف کوارڈینیٹر کرنل خواجہ ضیغم سلیم بھی خصوصی شرکت کریں گے ، 35  ذہین، لائق اورمستحق طلباء وطالبات کیلئے سکالر شپ کی سفارش کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن