ایس آر اواور پوائنٹ آف سیل کے خلاف ایف ٹی او سے اپیل دائرکردی

  اسلام آباد(نامہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے FBR کے غیر منصفانہ متنازعہ SRO کوریٹیلرز کے طور پر درجہ بندی کرنے اور پوائنٹ آف سیل (POS) انضمام کو نافذ کرنے کے  برخلاف FTO سے اپیل دائرکردی گئی ہے۔ فیڈریشن کی طرف سے سنیئروائس پریزیڈنٹ ڈاکٹرملک ابرار حسین اور صدر پنجاب حسنین مرزانے معزز عدالت میں اپیل میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) SRO-428 (I)/2024 کو واپس لینے کی درخواست کی ہے، جبکہ کاشف مرزاایڈوائزرٹو FTO فار ایجوکیشن FTO کی معاونت کریں گے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزانے کہا ہے کہ غیر منصفانہ SRO سکولزکو ریٹیلرز کے طور پر درجہ بندی کرتا ہے اور پوائنٹ آف سیل کو نافذ کرتا ہے،جوآئین کے آرٹیکل 25 اے کیخلاف ورزی کرتا ہے۔یہ ایس آراو آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 اے کیخلاف ورزی ہے جو 5 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کیلیے مفت اور لازمی تعلیم کو لازم قرار دیتا ہے، دونوں رہنماں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر کے S.R.O-428 (I)/2024 میں تعلیم پرٹیکس اورکم لاگت والے سکولزکو آن لائن انٹیگریشن میں شامل کرنا وزیراعظم کی تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ میں ناکامی کے مترادف ہے، فیصلہ واپس لیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن