کاروبار کش پالیسیاں ختم کرکے پاکستان سرمایہ کاروں کی جنت بن سکتا ہے:بابر بھٹی

Nov 04, 2024

  اسلام آباد (نامہ نگار )نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن بابر بھٹی نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کی تباہی کے ذمہ دار  ٹیکسز اور بیوروکریٹک ریڈ ٹیپ  ہے، ہاسنگ پراجیکٹس تقریبا تین سالوں سے تعطل کا شکار ہیں  اس عرصے کے دوران ہم اپنی رہائش کی کمی کو دور کرنے،روزگار کے مواقع بڑھانے اور  حکومت کے لیے خاطر خواہ آمدنی پیدا کرنے میں اہم پیش رفت کر سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر کے، ون ونڈو آپریشن کے ذریعے منظوری کے عمل کو آسان بنا کر  اور حوصلہ شکنی کی پالیسیوں کو ہٹا کر پاکستان سرمایہ کاروں کی جنت بن سکتا ہے تاہم اس کے لیے ایک مستحکم سیاسی ماحول کی ضرورت ہے  جو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک کے اندر اپنی سرمایہ کاری رکھنے اور کرنے کے لیے اعتماد پیدا کرے۔

مزیدخبریں