بیول(نا مہ نگار)ہائیر سیکنڈری سکول بیول ۔پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد سائنس ٹیچر قیصر محمود اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہو گئے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں گزشتہ روز سادہ مگر پروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سائنس ٹیچر قیصر محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہائیر سیکنڈری سکول بیول شرقی گوجرخان کا ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے۔کافی عرصہ اپنی خدمات پیش کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔یہاں کا سٹاف انتہائی کوآپریٹو اور ہمدرد ہے۔یہاں پر گزارا ہوا وقت میری لائف کا یادگار وقت ہوگا۔پی ایس ٹی سے پروموٹ ہوکر جانے والے اساتذہ اکرام محمد عثمان فاروق ارشد اقبال اور ملک واجد نے ادارے کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔نئے آنے والے اساتذہ اکرام ایس ایس ٹی محمد نعمان اور ای ایس ٹی حیدر زمان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ پرنسپل جناب احمد اکرام کی زیر سرپرستی یہاں کا تدریسی ماحول ہمیں ضاپسند ایا۔ہم تدریسی خدمات کی انجام دہی میں کوء دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔پرنسپل جناب احمد اکرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیچنگ ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے۔ایک استاد نہ صرف شخصیت کی تعمیر کرتاہے بلکہ روحانی تربیت بھی کرتا ہے۔بچہ استاد کو اپنا آئیڈیل سمجھتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ ٹیچر کا کردار اور شخصیت مثالی ہو۔