اراکین مرکزی کابینہ آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کا دورہ مردان

Nov 04, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) اراکین مرکزی کابینہ آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے صدر شرافت اللہ یوسفزئی اور سیکرٹری جنرل محمد ارشد خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر تنویر نوشاہی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ مردان کا دودہ کیا اور پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے آپنے مطالبات کے حق میں جو احتجاجی شیڈول صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں تمام میڈکل کالجز میں پیرامیڈیکس کو میدان عمل میں نکلنے کے لیے دیا ہے کو جائز قرار دیتے ہوئے اسی سلسلے میں مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور مشیر صحت احتشام خان ایڈوکیٹ سمیت تمام ذمہ دارن محکمہ صحت خیبرپختونخوا سے پر زور مطالبہ کر دیا اور اسی سلسلے میں صوبائی حکومت اور ذمہ دارن محکمہ صحت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے علمبرداروں کی حکمرانی میں صوبہ بھر کے  24 ہزار  پیرا میڈیکس جو 24 گھنٹے دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت میں مصروف عمل ہیں کے ساتھ انصاف کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے احتجاجی شیڈول کے باوجود لیت و لال سے کام لے رھے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے ذمہ دارن کے عدم دلچسپی کی وجہ سے صوبہ بھر کے پیرامیڈیکس میں پائی جانے والی بے چینی میں رور بروز اضافہ ھو رہا ھے دوست طرف صوبائی حکومت ملک میں مثالی حکومت کے بلند و بانگ دعوے کرنے میں مصروف رہتی ہے۔

مزیدخبریں