اسلام آباد (وقائع نگار)سابق مشیرپی آئی ایم ایف راجہ شاہد رشید نے میلادِ مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنحضرت محمد ؐ تاجدارِ کائنات ہیں ، خاتم الرسلین ہیں اور مسلم امہ ختمِ نبوت اور ناموسِ رسالت پر کبھی بھی کسی صورت میں بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتی،جامعہ مسجد حسن آباد راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آمدِ مصطفی سے قبل چہار سو ظلم و جبر اور کفر و شرک و تاریکیاں تھیں جبکہ رحمت الِلعالمین میرے نبی محمدؐکی آمد سے ہر طرف راحت و برکت و خوشیاں آ گیں اور سارے جہاں میں اجالے ہی اجالے ہو گئے ۔