اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یو این پولیس ڈے کے موقع پر نیشنل پولیس اکیڈیمی اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں وزیر داخلہ سید محسن نقوی سمیت یو این کے مہمانوں نے شرکت کی تقریب میں پٹرولنگ پولیس نے پاکستان کے تمام صوبوں کی پولیس برانچوں کے ہمراہ نمائندگی کی جس میں پٹرولنگ پولیس کا مکمل تعارف اور کارکردگی پیش کی گئی۔ تقریب میں پٹرولنگ پولیس کی جانب سے سٹال لگایا گیا جس میں تمام تر استعمال کیئے جانے سامان اور جدید آلات کی نمائش کی گئی اور مہمانوں کو پٹرولنگ پولیس کے فرائض اور طریقہ کار کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یو این پولیس ڈے کے موقع پر نیشنل پولیس اکیڈیمی اسلام آباد میں تقریب
Nov 04, 2024