اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی ڈاکٹر محمد اقبال ،ایس ایس پی سپیشل برانچ یاسر آفریدی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے شہر بھر میں مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیااور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں مستعدی سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے سکیور ٹی کے سخت اقداما ت کو یقینی بنایا جائے،تمام افسران اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید سخت کریں اور تلاشی کے عمل کومزید موثر بنائیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران کو مکمل حفاظتی سازوسامان کے ساتھ بھیجا جائے،علاوہ ازیں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے اسلام آباد کے تما م مالیاتی اداروں کی سکیورٹی کا جائز ہ لیا۔
شہریوں کی حفاظت کیلئے سکیور ٹی کے سخت اقداما ت کئے جائیں،آئی جی
Nov 04, 2024