فتح جنگ(نامہ نگار)دی رائیٹ سکول فتح جنگ میں مختلف سائنسی آلات، ماذلز اور پراجیکٹس پر مبنی ایک منفرد معلوماتی نمائش کا انعقاد کیا گیا،رائیٹ بچوں نے اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے دو سو سے زائد سائنسی ماڈلز کے بارے میں انگریزی زبان میں تفصیلی آگاہ کیا۔ ان سائنسی پراجیکٹس کو دیکھ کربے شمار مہمان انگشت بدندان رہ گئے، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر سے متعلقہ رنگارنگ، دیدہ زیب اور عملی ورکنگ کرتے ہوئے ان سائنسی ماڈلز کو کم و بیش ایک ہزار والدین، سیاسی و سماجی رہنماں، صحافی حضرات، ماہرین تعلیم، وکلا برادری، سائنس ٹیچرز اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دیکھا، پرکھا، سوال جواب کیے اور بچوں، اساتذہ، میڈم اور سربراہان ادارہ کو جی بھر کے داد و تحسین سے نوازا اس رائیٹ سائنسی نمائش کو دیکھنے مشہور ماہر تعلیم ملک نور زمان صاحب، ملک طاہر محمود، میڈم سدرہ بتول ڈپٹی DEO، وقاص اعظم AEO، انیلہ عارف AEO، ڈاکٹر خالد محمود AEO، فیاض محمود سینئر ہیڈ ماسٹر، نثار عباس خان سابق AEO، داد ملک، ریاض گکھڑ، رفیق عزیز، ظفر اقبال اعوان، تصور محمود، سیاسی رہنما میں عابد عزیز خان، پھتی خان، ظہیر خان صدکال، صابر مسعود ملک، مظہر علی خان اور دیگر شامل تھے۔ ملک ندیم مہلو ASI، شاہد محمود کے علاوہ APSMA سے ڈاکٹر اعجاز، حماد خان، اشتیاق ندیم، محمد علی، حافظ مدثرارباب، بلال خان، افتخار احمد کے ساتھ ساتھ صحافی برادری سے ملک رفاقت اعوان، ملک سعادت خان اور تعبیر شاہ صاحب شامل تھے۔
دی رائیٹ سکول فتح جنگ میں مختلف سائنسی آلات، ماذلز اور پراجیکٹس پر مبنی نمائش
Nov 04, 2024