چکوال(نمائندہ خصوصی)ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ عبد الغفور منہاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر یو جے پاکستان کے 12ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں تقریبات شمالی پنجاب کے ہر ضلع میں منعقد ہوگی ،تقریبات میں 12 واں یوم تاسیس کا کیک کاٹا جائے گا اس سلسلہ میں شمالی پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر تقریبات ہوسکیں۔شمالی پنجاب کے تمام عہدیداران قائد تحریک سید شفقت حسین گیلانی کی ہدایت کی روشنی میں تقریبات منعقد کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ آر یو جے پاکستان کا پیغام علاقائی صحافیوں تک پہنچ سکے انہوں نے مزید کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس علاقائی صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اعلی سطح پر اقدامات کررہی ہے جبکہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔