دس ماہ میں کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 28گینگز کے 67ارکان گرفتار 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے گزشتہ دس ماہ کے دوران کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 28گینگز کے 67ارکان سمیت 105ملزمان کو گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 37کروڑ97لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرلیا جبکہ "نشہ!اب نہیں "تحریک کے دوران دس ماہ کے دوران ا ینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 9689گرام ہیروئن اور06 پستول معہ ایمو نیشن بھی برآمد کئے،اسی طرح پولیس ٹیمو ں نے  اشتہاری، عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 11 ملزمان گرفتارکرلئے۔

ای پیپر دی نیشن