سنجوال کینٹ (نامہ نگار) سماجی شخصیت مسلم لیگ ن کے رہنما ملک بشیر احمد نے کہا بائیو میٹرک مشین نہ ہونے سے ہزاروں کسان ذلیل و خوار ہونے لگے۔تحصیل اٹک کے ہزاروں کسان جن کو پنجاب حکومت کی طرف سے کھاد،بیج کے قرض کے لیے کسان کارڈ جاری کیے گئے لیکن ابھی تک کسی کسان کو کھاد بیج نہیں مل رہے ہیں محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لانئے کے باوجود بھی تحصیل اٹک کے ڈیلر کوبائیو میٹرک مشین نہیں دی گئی۔کھاد بیج نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں کو نقصان ہو رہا ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب و دیگر اداروں سے درخواست ہے کہ حکومت پنجاب کی اچھی پالیسی کو ناکام بنانے والے مافیا کو کے خلاف سخت ایکشن لیا۔
بائیو میٹرک مشین نہ ہونے سے ہزاروں کسان خوار ہونے لگے،ملک بشیر
Nov 04, 2024