اٹک پولیس کے چاک و چوبند دستے کی شہید کانسٹیبل عاصم اسحاق کے مزار پر سلامی

اٹک (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر شہید کانسٹیبل عاصم اسحاق کی برسی کے موقع پر ایس ڈی پی او پنڈی گھیب اصغر گورائیہ کی قیادت میں اٹک پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے مزار پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، شہید کانسٹیبل عاصم اسحاق نے مورخہ 3 نومبر 2021 کو ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے، اٹک پولیس شہداء کی فیملیز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔  

ای پیپر دی نیشن