مری (نامہ نگار خصوصی) سنی بینک بازار میں آئے روز پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے دوکان داروں کو جرمانہ کیا جانا ایک معمول بن گیا ہے ۔ایسے میں سنی بنک کے کے تاجران نے انجمن تاجران سے اپیل کی ہے کہ وہ سنی بینک بازار کے مسائلل کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوے ان محنت کش دوکانداروں کو ایسے عناصر سے بچائیں جو اس مہنگائی کے دور میں بمشکل اپنی دیہاڑی لگا کر بچوں کا پیٹ بھرتے ہیں ۔ایسے متاثرین کے مطابق متعلقہ ادارے ہزاروں روپے کے چالان کرتے ہیں جبکہ کیسے بھرسکتے ہیں جب ملکی حالات بھی بد تر ہیں اورروزگار نہ ہونے کے برابر ہے۔