اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی سواں زون پری گل ترین نے مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا،ڈیوٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران سے ملاقات کی اورکہا کہ پڑتال کے عمل کو سخت کریں ہر گاڑی کو مکمل چیک کر کے جانے دیں،مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں، موجودہ حالات کے پیش نظرکسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے لااینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،اسلام آبادپولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکار مکمل سازو سامان کے استعمال کو یقینی بنائیں، ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔