وفاقی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسحاق مختصر علالت کے بعدانتقال کر گئے

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسحاق مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میںڈی آئی جی اسلام آبا دسید علی رضا ،ڈی آئی جی سکیورٹی محمد جواد طارق ،دیگر سینئر پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میںپولیس افسران نے شرکت کی،ڈی آئی جی اسلام آباد نے مرحوم کے جسدخاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ،مرحوم اسلام آباد پولیس میں بطور اے ایس آئی اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے،نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا،اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو متوفی کے اہلخانہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسراور جوان ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے اہلخانہ کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن