اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی سواں زون پری گل ترین نے ناکوں پر تعینات جوانوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسران اور جوان سڑکوں پر گشت میں مصروف ر ہیں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران روڈ کو بلاک نہ کیا جائے بیرئیر لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے جگہ مختص کریں دوران چیکنگ گاڑیوں میں سوار فیملیز کا خصوصی خیال رکھا جائے ایس پی پری گل ترین نے کہا کہ فیملیز والی مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس کی خدمات لی جائیں دوران چیکنگ اس بات کا خیال رکھیں کہ شہری پولیس سے خوفزدہ نہ ہوں ایس پی نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ اتار کر چیک کریں چیکنگ کے دوران ہرشہری کے ساتھ انتہائی مہذب طریقے سے پیش آئیں پری گل ترین نے کہا کہ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں ان اقدامات کا مقصد شہر اور شہر کے باسیوں کا تحفظ ہے۔