اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے شہر بھر میں ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پی ٹریفک اور زونل ڈی ایس پیز بھی موجود تھے،سی ٹی او اسلام آباد نے فیلڈ میں موجوداسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران سے ملاقات کی اور انہیںٹریفک کی روانی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی،اس موقع انہوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارورائیاں عمل میں لائیں جائیں،تجارتی مراکز میں نو پارکنگ کے خلاف کاروائیاں کی جائیں،شہر میں ٹریفک کی بلارکاوٹ روانی کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کی جائیں،شہریوں سے شائستگی اور اچھا رویہ اپناتے ہوئے انہیں روڈ پر ہر ممکن مدد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی حاصل ہو اور شہر کو حادثات سے پاک رکھا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارامقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور بلا رکاوٹ ٹریفک کو رواں دواں رکھنا اولین ترجیح ہے، قانون کی بالادستی کو مساوی بنیادوں پر یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور ٹریفک کے بہائو کو بلا رکاوٹ یقینی بنا کر عوام کا اعتماد و تعاون حاصل کیا جا سکے۔