ڈھوک جمعہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں،ملک اظہرنعیم 

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ممبر کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ وارڈ6ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ ڈھوک جمعہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں گلیوں،سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے کچھ ٹینڈرہوگئے ہیں ،پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں،ویلفیئر کمیٹی  ڈھوک جمعہ اتفاق گروپ کاقیام احسن اقدام ہے،تمام عہدیداران اور اہلیان علاقہ کومبارکباد پیش کرتا ہوں اس سے علاقے کے مسائل ہوں گے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈھوک جمعہ کادورہ کرنے کے دوران ویلفیئر کمیٹی ڈھوک جمعہ اتفاق گروپ کے عہدیداران سے حلف لینے کے موقع پر کیا،اس موقع پر ویلفیئرکمیٹی ڈھوک جمعہ اتفاق گروپ کے ممبران چیف آرگنائزر ملک ظہیر اعوان ،سرپرست اعلی ملک جاویداعوان،چیئرمین مرزا سروربیگ،صدر سیدسلام ہاشمی،سینئر نائب صدور حاجی عبدالرزاق،محمدطفیل باجوہ،حاجی لیاقت ،محمد کامران کامی،نایب صدورملک واجد،شکیل کھوکھر، طارق محمود،ملک سجاد،جنرل سیکرٹری ذوالفقار بھٹی، پریس سیکرٹری و رابطہ سیکرٹری ملک ماجدمحمود نے حلف اٹھایا،ممبران ویلفیئر کمیٹی ڈھوک جمعہ اتفاق گروپ نے ممبر کنٹونمنٹ بورڈچکلالہ وارڈ6ملک اظہر نعیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کمیٹی کے بلانے پر ڈھوک جمعہ کادورہ کیا اور یہاں کے مسائل کو سنا اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہمیں امید ہے انشااللہ   ڈھوک جمعہ کے مسائل جلد سے جلد حل ہوں گے۔ِِِِِِ

ای پیپر دی نیشن