راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم منظور کرانے میں بلاول بھٹو کوکر دار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس ترمیم کے دوررس نتائج مرتب ہوں گے عوامی مشکلات حل ہوں گی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج نے لا زوال قربانیاں دیں ہم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پولیس کی کی قربانیاں بھی لائق تحسین ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سید آدرش عباس شیرازی کے اعزاز میں ناشتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر چوہدری عبدالرحمن توکلی، حمید درانی، ملک صبیح نواز ،خواجہ مجتبیٰ ،ملک عمر اعجاز،فرحان خان،شیخ حمزہ،ہارون چوہدری،حسین زیدی،عیز شیخ،عزیز الرحمن توکلی،ثاقب خان،رانا علی حسنین،سید علی عباس کاظمی،راجہ حسنین،بلال شیخ کے علاوہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری عبدالرحمن توکلی نے کہا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے مطابق فعال کیا جائے گا اور مستقبل میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری وزیرِاعظم کو بنا کر دم لیں گے۔
26ویں آئینی ترمیم، بلاول بھٹوکے کر دار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک خالد نواز بوبی
Nov 04, 2024