68 روز کے دوران 1384 ان فٹ گاڑیاں بند 

Nov 04, 2024

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 68 روز کے دوران 1384 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ 9627 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر01کروڑ 04 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 783 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی،غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 52 مقدمات بھی درج کیے گئے، غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں