راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) بزرگ رہنما مفتی سلیمان عظیم مذہبی رہنما اہلسنت جماعت کا عظیم سرمایہ تھے انتہائی ملنسار ، خوش اخلاق اور نفیس انسان تھے، انہوںنے اہلسنت جماعت کیلئے بیشمار خدمات سر انجام دیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جماعت اہل سنت ان کی خدمات ہم کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مہر محمد ایوب دولو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ مفتی سلیمان جو کہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کے بعد ہم سے ہمیشہ کے لئے جدا ہو گئے دعا ہے کہ خالق کائنات مالک ارض و سما ان پر اپنا خصوصی کرم کرتے ہوئے مفتی سلیمان کی مغفرے فرمائے اور ان کے درجات مین بلندی عطا فرمائے۔
مفتی سلیمان کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مہر محمد ایوب دولو
Nov 04, 2024