اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ کرپاپولیس نے لا وارث پرس ملنے پر اسے مالک کو لوٹا دیا پولیس نے تکنیکی وسائل کی مدد سے لاوارث پر س کے اصل مالک حنین کامر ان کو قلیل وقت میں ٹر یس کر لیااور لاوارث پر س اس کے حوالے کر دیا، پر س میں معزز شہری کی سکو ل کی فیس 45ہزار روپے اوراہم دستاویزات موجود تھیں، پرس کے واپس ملنے پر معزز شہری نے کرپا پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔