پنجاب تعلیمی بورڈز میں جدید تعلیمی اصلاحات لارہے ہیں، مزمل محمود 

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیرمین (پی بی سی سی)کے زیر اہتمام ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس میں چیرمین پنجاب ایجوکیشن ٹاسک فورس مزمل محمود، ممبر ایجوکیشن ٹاسک فورس رانا شکیل احمد بھٹی اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید کی شرکت اس موقع پر پنجاب تعلیمی بورڈز کے چیئرمین، ڈائریکٹر آئی بی سی سی محمد عثمان خان بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے چیرمین، سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹری،کنٹرولر تعلیمی بورڈ لاہور محمد زاہد میاں کنٹرولر تعلیمی بورڈ راولپنڈی تنویر اصغر عوان  ایس او بورڈ، آغا خان بورڈ، کیمرج، فیڈرل بورڈ ، اور آئی بی سی سی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین ایجوکیشن ٹاسک فورس مزمل محمود نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب تعلیمی بورڈز میں جدید تعلیمی اصلاحات لارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اگر ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنا ہے تو اس کے لیے ہمیں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہوگا۔اس موقع پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے کہاکہ 18 یونیورسٹیز میں وائس چانسلر اور پنجاب بھر سی ٹی ائیز کی تعیناتی شفافیت اور میرٹ پر کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ امتحانات کے انعقاد کے لئے ایسی ریفارمز لارہے ہیں جس سے طلبا و طالبات کی قابلیت کی جانچا جا سکے ،ایسی اصلاحات لارہے ہیں جوکہ کسی طلبہ کی حق تلفی نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن