نبی پاک ؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، رومانہ شاہین

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)معروف مذہبی سکالر رومانہ شاہین نے کہا ہے کہ نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ ہمارے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے ،قران پاک کی تفسیر نبی پاک کی عملی زندگی سے ملتی ہے ،غلامی رسول کا دعویدار کبھی قرآن وسنت کی تعلیمات سے روگردانی نہیں کر سکتا ،اسلام کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم ہر طرح کی پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار رومانہ شاہین نے اسلامک ڈپلومہ کورس میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ہزاروں خواتین نے انکے کے خطاب کو ان لائن بھی سماعت کیا،،رومانہ شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کو تعلیمی میدان میں آگے آ کر نوجوان نسل کی تربیت میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن