اولڈ گرانٹ پراپرٹی لیز کرانے کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہیں،محمد فاروق چوہدری  ودیگر

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)کینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی نے اولڈ گرانٹ پراپرٹی لیز کرانے کی قیمتوں کو مسترد کردیاکینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی کے سربراہ محمد فاروق چوہدری صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد حفیظ، جنرل سیکرٹری ظفر قادری، صدر انجمن تاجران مٹھو خان احاطہ اجمل خان ،سرفراز شمس راجہ عابد اور چوہدری سلطان محمود نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ایریا کی اولڈ گرانٹ پراپرٹی کی لیز پالیسی نومبر 2023  میں آئی تھی اور وہ پانچ سال کیلئے ہے یہ پراپرٹی انہیں آبا اجداد کی طرف سے ٹرانسفر ہوکر آئی ہے لہذا اس پراپرٹی کو ٹرانسفر کروانے کے لیے اس کا جب تک آسان ریٹ مقرر نہ ہوگالوگ اس پراپرٹی کو ریگولر لیز میں منتقل نہیں کروا سکیں گے اس حوالے سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ وہ ان ریٹس پر نظرثانی کریں ،جب یہ پراپرٹی ریگولرائز کروا لیں، اس کے بعد ان کی مناسب ویلیویشن بڑھائی جائے.

ای پیپر دی نیشن