سکولز وینز کی سیفٹی مہم ، 1939 کے چالان ، 1923300 روپے جرمانہ،سی ٹی او

  راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مختلف مہموں کا سلسلہ جاری رکھا چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق سکولز وینز کی سیفٹی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز مورخہ 13 ستمبر 2024 کو ہوا،مہم کے دوران اب تک 5291 سکول وہیکلز کو چیک کیا گیا جن میں 1939 کو چالان  کر کے 1923300 روپے جرمانہ کیا گیا ، 111 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا سی ٹی او بینش فاطمہ نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے حوالے سے جاری مہم کے دوران  9441 چالان کیے گئے،روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 4279 ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی خلاف ورزی پر 4395، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 767 چالان کیے گئے جبکہ 27 گاڑیوں کے کاغذات برائے معطلی متعلقہ محکموں کو بھیجے گئے اور 52 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز پر مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا1291 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں اور 10208000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن