شیخ رشید نے ایک بار پھر حکومت کے بارے میں بڑی پیشگوئی کردی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، ان کے برے دن شروع ہو چکے ہیں،40 دن کا چلہ کاٹا ہے صحت اب تک ٹھیک نہیں۔راولپنڈی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے لو ٹ کا مال ہے، اپنے فلیٹس بیچیں، پہلے اپنے فلیٹس سے شروعات کریں۔انہوںنے کہا کہ کسی کا فریکچر ہے ،کسی کو موشن لگ گئے، سب باہر بھاگ رہے ہیں، ان کے آخری دن آگئے، آپ دیکھیں گے لوگ ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کو شکست فاش ہوگی، ریڑھی والا اور قلفی والا تو بیچارہ دیہاڑی نہیں لگا سکتا، سٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے ان کے دوروں سے ایک ڈالر بھی ملا ہو، انہوں نے چین کو ناراض کیا ہے، خارجہ امور نے چین سے متعلق غلط زبان استعمال کی۔شیخ رشیدنے کہاکہ 24کروڑ عوام ان کے اس عمل کو مسترد کرتے ہیں، عوام چین کے ساتھ ہے، امریکہ کا الیکشن پاکستان سمیت ساری دنیا پر اثر ڈالتا ہے، ایران اور چین نے اپنی فوج کو تیاری کا حکم دیا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سارے ملک میں زمین کی خریدو فروخت نہیں ہورہی، ٹیکس کی وجہ سے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں کام رک گئے ہیں، جہاں سوسائٹی بن رہی ہے اس کی کرین وہیں کھڑی ہے۔انہوںنے کا کہ ہماری 14 کیسز میں حاضری لگی ہے، کیس   تھوک کے بھائو ہیں، بہت ظلم کیا جارہا ہے، قوم سے خوف ختم ہو چکا ہے، 40 دن کا چلہ کاٹا ہے صحت اب تک ٹھیک نہیں، بزدل آدمی 100 بارمرتا ہے اور مضبوط آدمی ایک بار مرتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ چین کو جو ناراض کیا گیا اس پر ان کو کبھی معاف نہیں کروں گا، چین جیسے عظیم ملک جس کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، دفتر خارجہ کا بیان بے ہودہ ہے۔شیخ رشید  نے کہا  کہ 24کروڑ عوام ان کے اس عمل کو مسترد کرتے ہیں، عوام چین کے ساتھ ہے، امریکہ کا الیکشن پاکستان سمیت ساری دنیا پر اثر ڈالتا ہے، ایران اور چین نے اپنی فوج کو تیاری کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن