پہلے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی ، پوری ٹیم 203رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔صائم ایوب 1 رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچیل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے،بابر اعظم کو ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بنے،سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جب کہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان 22 رنز پر رن آؤٹ ہوئے،نسیم شاہ کو پیٹ کمنز نے 40 اور حارث رؤف کو ایڈم زمپا نے صفر پر آؤٹ کیا۔نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب آج آسٹریلیا کیخلاف اپنا ون ڈے ڈبیو کرینگے ،نوجوان آل راؤنڈر عرفان خان نیازی بھی آج اپنا ون ڈے ڈبیو کرینگے، صائم ایوب پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔صائم ایوب نے مارچ 2023 میں افغانستان کیخلاف اپنا ٹی ٹونٹی ڈبیو کیا تھا ،صائم ایوب نے رواں سال جنوبی میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ ڈبیو کرچکے ہیں ،عرفان خان نیازی نے رواں سال اپریل میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی ڈبیو کیا تھا ،دونوں پلیئر کو پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے ڈیبیو کیپ دیں۔ پاکستان آسٹریلیا ون ڈے میچ آسٹریلیا میں موجود پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد بھی میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچ گئی، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستانی شائقین کے لیے الگ سے فینزون بنا رکھا ہے ۔پاکستانی فین زون کے تمام ٹکٹس پہلے سے ہی فروخت ہو چکے ہیں ، آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج میلبرن میں کھیلا جا رہا ہے۔