پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرتیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ہنڈرڈانڈیکس ایک بار پھر91ہزار کی سطح عبور کر گیا ،کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 768 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 91ہزار 628 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں رواں ہفتے روپیہ مستحکم رہا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 6پیسے مہنگا ہوا تھا ۔انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 70 پیسے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسہ مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ،کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 91 ہزار کے حد عبور کر گیا،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 866 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، مارکیٹ 90 ہزار 859 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔