پاکستانی ٹی وی اداکار آریز احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے کو جہیز سے پرہیز کرنا چاہیے،اداکارہ حبا بخاری کے شوہر نے انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ سوال جواب کا سیشن کیا جس میں ایک مداھ نے ان سے بہن کی شادی کیلئے جہیز کی مدد مانگی۔مداح نے لکھا کہ سر جہیز چاہیے بہن کی شادی ہے جہیز نہیں ہے۔جس پر آریز احمد نے مداح کو کہا کہ جہیز سے پرہیز، اگر لڑکا جہیز کی ڈیمانڈ کر رہا ہے تو منع کر دیں، اللہ پر بھروسہ رکھیں۔آریز احمد کے اس مشورے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جُلا ردعمل سامنے آیا ہے،کچھ صارفین اداکار کی حمایت کر رہے ہیں اور جہیز سے انکاری ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اداکار مدد کرنے کے بجائے اپنی جان چھڑانے کیلئے ایسا مشورہ دے رہے ہیں خود کوئی ایسا لڑکا ڈھونڈ دیں جو جہیز نہ لے۔
ہمارے معاشرے کو جہیز سے پرہیز کرنا چاہیے:آریز احمد
Nov 04, 2024 | 13:27