کیری لوگربل کی شرائط ملکی سلامتی کیخلاف ہیں‘امداد نہ لی جائے: شاہد صدیقی

Oct 04, 2009

سفیر یاؤ جنگ
لاہور(کامرس رپورٹر) ریسرچ انسٹیٹیوٹ اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کیری لوگر بل کے تحت امداد نہ لے انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا ے کہ اس بل میں شرائط ملکی سلامتی بقاء اور یکجہتی کے خلاف ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث پاکستان کا 2009ء میں 8 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو سالانہ 1.5 ارب ڈالر ملیں گے اس طرح پاکستان کو سالانہ 6.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز کیانی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب ہے اگر یہ جنگ چند ماہ میں ختم ہو جائے گی تو پھر 5 سال تک حکومت دہشت گردی کے نام پر امریکی جنگ کیوں لڑنا چاہتی ہے۔
مزیدخبریں