ڈی ایچ اے فیزٹو کے قریب کھڑے نیٹو کے آئل ٹینکرزکودہشتگردوں نے آگ لگادی ۔واقعے میں تین افراد جاں بحق جبکہ آٹھھ زخمی ہوگئے

Oct 04, 2010 | 07:23

سفیر یاؤ جنگ
وزیرداخلہ رحمان ملک اورپولیس نے تین افراد کی ہلاکت جبکہ آٹھھ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
 ذرائع کے مطابق دوافراد نے ہسپتال میں دم توڑدیا بتایا گیا کہ مبینہ دس سے بارہ دہشتگردوں نے نیٹو کے ساٹھ آئل ٹینکروں کوگھیرے میں لے کرپہلے فائرنگ کی اوربعد میں انھیں نذرآتش کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں اورامدادی کارروائی شروع کردی۔ آگ پھیلنے کے باعث فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کی گئیں۔ پولیس نے متاثرہ علاقے کوگھیرے میں لے کرمتعدد مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا۔ دوسری جانب ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گیارہ افراد کوداخل کیا گیا جن میں سے دو نے ہسپتال میں دم توڑدیا۔جاں بحق ہونےوالے افراد کے نام محمد شفیق ولدعنایت،محمداسد ولد سیدعمررضا اورعامرعباسی بتائے گئے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے نیٹوآئل ٹینکرز کونذرآتش کرنے کے واقعے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مزیدخبریں