امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے اپنے شہریوں کو خبردارکیا ہے کہ یورپ میں القاعدہ اور اس سے وابستہ گروپس کی جانب سے کمانڈوطرزکے حملوں کا خطرہ ہے، لہٰذا امریکی شہری دوران سفر محتاط رہیں۔ امریکی حکام کہنا ہےکہ ان کے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں کی گئی،القاعدہ کی دھمکیوں سے متعلق امریکا یورپی حکام سے رابطے میں ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ممکنہ حملوں سے بچنے کیلئے مناسب اقدامات کرکے القاعدہ کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ یہ ہدایت ایک ایسے وقت جاری کی گئیں ہیں جب چند روز قبل مغربی ممالک کے انٹیلی جنس حکام نے یورپ کے کئی شہروں میں دہشت گرد حملوں کے منصوبے کوبے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی محکمہ خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کوہدایت کیں ہیں وہ فرانس ،جرمنی اور سپین میں سفرکے دوران احتیاط برتیں ،کیونکہ ان ممالک میں القاعدہ کے حملوں کا خطرہ ہے