باسمتی گرورزایسوسی ایشن نے حکومت سے باسمتی چاول کی برآمدی قیمت کم سے کم ایک ہزار ڈالر فی ٹن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس كلب میں باسمتی گرورز ایسوسی ایشن كے صدرحامد ملہی نےدیگر عہدیداران عبدالرحمان،امان اللہ چٹھہ، فاروق باجوہ اور امین چھٹہ کے ہمراہ پریس کانفرنس كی۔ حامد ملہی نے كہا كہ پچھلے تین سال میں بھارت كی باسمتی چاول كی برآمدات بارہ لاكھ ٹن سے بڑھ كر تئیس لاكھ ٹن تك پہنچ چكی ہے جبكہ پاكستان کے باسمتی  چاول كی برآمدات دس لاكھ ٹن كے قریب ہے۔ حامد ملہی کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی وفاقی حكومت اورمتعلقہ اداروں سے درخواست کی ہے كہ باسمتی چاول  کے کوالٹی کنٹرول ادارے كورائس ایكسپوٹرزایسوسی ایشن كے كنٹرول سے آزاد کیا جائے، لیکن اس پر عمل نہیں كیا گیا۔انھوں نے كہا كہ اس سال چاول كی برآمدات میں زیادہ تر حصہ باسمتی فصل كا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چاول کی برآمدات مزید بڑھانے کیلئے ان کی تجاویز پرعمل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن