لاہورہائی کورٹ بارمیں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ وکلاء پر پولیس تشدد کوئی نئی بات نہیں ہے ماضی میں بھی ہم پنجاب پولیس کی بربریت دیکھ چکے ہیں۔ وکلاء تحریک کی وجہ سے عدلیہ بحال ہوئی آج بھی ان کے جسم پر پولیس کی لاٹھیوں کے نشان موجود ہیں۔ علی احمد کرد نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وکلاء کی قربانیوں کا اچھا صلہ نہیں دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو اپنی غیر جانبداری برقراررکھنا ہوگی جبکہ وکلاءکوچاہیے کہ وہ اپنی تحریک جاری رکھیں ۔ اس سے پہلے لاہورہائیکورٹ بارپہنچنے پرعلی احمد کرد کا شاندار استقبال کیا گیا ۔