اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کر کے رپورٹ 4 ہفتوں میں عدالت میں پیش کی جائے عدالت نے ریگولرائزیشن نہ کئے جانے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کر نے کے لیے پُرعزم ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کمیٹی بھی بنا دی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے حوالے سے حکومت نے بڑا تعاون کیا ہے، عید سے تین دن قبل دیئے گئے حکم پر حکومت نے چھٹی کے روز بھی بینکس کھلے رکھے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرکے رپورٹ 4 ہفتوں میں دی جائے: سپریم کورٹ
Oct 04, 2012