نئی دہلی(آن لائن)بھارتی وزیر کو خواتین کا مذاق اڑانے پر مبنی بیان دینے پر سخت مذمت کے بعد بالاخر معافی مانگنا پڑی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر برائے کوئلہ سری پراکاش جیسوال نے ایک ٹی وی چینل پر مشاعرے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواتین کا مذاق اڑایا اور کہا تھا کہ پرانی فتح کی طرح پرانی بیویاں بھی اپنی کشش کھو چکی ہیں۔