وزارت خزانہ نے ریلوے کو ڈیزل کی خریداری کیلئے 150 ملین روپے دے دیئے

لاہور(خصوصی نامہ نگار) وزارت خزانہ نے ریلوے کو ڈیزل کی خریداری کےلئے 150ملین روپے دے دیئے ہیں جبکہ لاہور ڈویژن سمیت دیگر ڈویژنوں کوڈیزل کی سپلائی آج شام تک ہوجائےگی،گزشتہ روز بھی ٹرین آپریشن ڈیزل کی کمی کی وجہ سے مین اور ٹرین گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کو ڈیزل کی کمی کی وجہ سےمین اور برانچ لائنوں پر روزانہ کی بنیاد پرٹرینیں منسوخ کرنا پڑی اورمین لائنوں پر دو دو ٹرینوں کو ایک ٹرین بنا کرچلایا گیا، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن آئندہ چند روز میں بہتر ہوجائےگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...