ٹیکس ایمنسٹی سکیم، قومی خزانے کو ایک ہزارارب نقصان کا خدشہ

 کراچی(آئی این پی) ممتاز ماہر اقتصادیات اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے قومی خزانے کو ایک ہزارارب روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔ صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کالا دھن سفید کرنے کی سکیم متعارف کروا رہی ہے جس سے ٹیکس گزاروں کی توہین ہوگی اور جو لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ان سے زیادتی ہے جبکہ دو غیر طریقے سے مال کمانے والوں کے وارے نیارے ہوں گے اور وہ سمگلنگ ‘ چوری ‘ لوٹ مار اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی کو قانونی کر سکیں گے۔ شاہد صدیقی نے کہا کہ سکیم کے تحت176 ارب روپے جمع ہونگے جو کہ ٹیکس گزاروں کی ادائیگیوں سے90 فیصد کم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی دھندے کرنے والوں سے ایف بی آئی اور نیب بھی تحقیقات نہیں کر سکیں گے جو کہ سراسر قانون کے خلاف ورزی ہے کسی صورت قبول نہیں کیا جانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...