یو فون کی جانب سے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم

ڈیرہ غازی خان ( پ ر) یوفون نے مشکل کی ہر گھڑی میں مستحق اور ضرورت مند پاکستانیوں کی مدد کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے حال ہی میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے متاثرین سیلاب میں خیموں اور ہائی جین کٹس پر مشتمل لاکھوں روپے کا امدادی سامان تقسیم کیا تاکہ ان دونوں اضلاع کے متاثرین کی مشکلات کو کم کیا جا سکے یہ امدادی سامان ڈیرہ غازیخان میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے جبکہ ضلع راجن پور میں FDRI کے تعاون کے متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔ امدادی سامان میں 500 خیمے اور 1500 ہائی جین کٹس شامل ہیں جو دونوں اضلاع میں برابر تقسیم کی گئیں فراہم کردہ خیموں اور ہائی جین کٹس کی بدولت سیلاب متاثرین کو رہنے کیلئے محفوظ مقام اور صحت کی محفوظ سہولیات میسر ہوں گی اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں متعدد موبائل پی سی اوز بھی فراہم کئے گئے ہیں تاکہ سیلاب متاثرین ملک بھر میں اپنے چاہنے والوں کے مسلسل رابطے میں رہ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...