کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی جاری تیزی کے تسلسل پر کے ایس ای 100 انڈیکس 63.92 پوائنٹس اضافے پر15700کی نفسیاتی حد بحال ہوکر15712.21 پر پہنچ گیا سرمایہ کاری مالیت میں 16 ارب 52کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں بدستور تیزی جاری رہی۔ جہانگیر صدیقی‘ نشاط ملز کی خریداری اثرات‘ آئندہ دنوں نیا فری فلوٹ انڈیکس آنے کے اچھے نتائج ‘ خریداروں کی دلچسپی اورکاروباری حجم میں 10.76کروڑ حصص کے سودوںمیں کمی ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے جہانگیر صدیقی‘ نشاط ملز ‘ پی ٹی سی ایل سمیت بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پر خریداری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 63.92 پوائنٹس اضافے پر15712.21 پرآگیا 16 ارب 52کروڑ 20 لاکھ 44 ہزار438 روپے اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت مزید بڑھ کر39کھرب 64 ارب 5کروڑ 52لاکھ 40ہزار 476روپے تجاوز کرگئی مجموعی سودوں میں 10کروڑ 76 لاکھ 51 ہزار 520 حصص کے سودوں میں قدرے کم کاروبار رہا مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار337کمپنیوں تک رہا اس میں 189کمپنیو ںکی قیمتو ںمیں اضافہ‘125میں کمی اور23کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا ر جحان رہا۔ مجموعی طور پر96کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 28 کمپنیوں کےَ حصص میں اضافہ23کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 45کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس12.21پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4095.21 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل20 لاکھ 90 ہزار600 حصص کا کاروبار ہوا۔ گزشتہ روز33 لاکھ 48 ہزار900 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں سلک بنک لمیٹڈکے3لاکھ95 ہزار حصص۔ بنک الفلاح لمیٹڈکے2 لاکھ 9 ہزار حصص۔ جبکہ دیوان سیمنٹ لمیٹڈ کے1لاکھ 73 ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضا فہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوا۔ جس کی قیمت7.04روپے بڑھ گئی اور سب سے زیا دہ کمی اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 0.95 روپے کم ہو گئی۔