ایکسپو پاکستان 2012ءآج سے شروع ، ایک ارب ڈالر کے آرڈر ملنے کا امکان

کراچی (آن لائن) ایکسپو پاکستان 2012ءبین الاقوامی تجارتی نمائش آج جمعر ات سے شروع ہوگی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کو”ایکسپو پاکستان 2012ء“ کے دوران ایک ارب ڈالر کے برآمدی آرڈر ملنے کی توقع ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تجارتی نمائش میں70 سے زائد ممالک کے تجارتی وفود شرکت کریں گے۔ 300 مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کے لئے اسٹال بک کروا لئے ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے عہدے دار کے مطابق گزشتہ سال نمائش کے دوران 500 بین الاقوامی خریداروں نے شرکت کی تھی اور517 ملین ڈالرز کے برآمدی آرڈرز موصول ہوئے تھے۔ رواں سال70 سے زائد ممالک کے670 تجارتی وفود نے ایکسپو پاکستان 2012ء میں شرکت کو کنفرم کیا ہے اور توقع ہے کہ ان کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ جائے گی۔عہدے دار کے مطابق رواں سال بین الاقوامی تجارتی نمائش سے ایک ارب ڈالر مالیت کے برآمدی آرڈرز ملنے کی توقع ہے۔ ”ایکسپو پاکستان2012ء“ کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...