لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے فلور ملوں کو 10 اکتوبر سے سرکاری گندم کے اجراءکا امکان ہے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر بلال اسلم صوفی کے مطابق اس امر کا اظہار سیکرٹری خوراک پنجاب عرفان علی اور ڈائریکٹر خوراک پنجاب کیپٹن عثمان نے ان سے ملاقات کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کو سرکاری گندم فی من 1075 روپے میں ملے گی جس سے آٹے کے نرخوں میں اضافہ ہوگا۔