راولپنڈی (آئی این پی) بینظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے اکاﺅنٹس بحال کرنے سے متعلق درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ وکلا کی عدم حاضری کے باعث نہ سنایا جا سکا اور سماعت6 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ بدھ کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے کیس کی سماعت کی،صہبا مشرف نے اپنے شوہر اور سابق صدر پرویز مشرف کے اکاﺅنٹس بحال کرنے کی درخواست دی تھی ،جس پر سماعت وکلا کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی، صہبا مشرف کے وکیل نے پرویز مشرف کی جانب سے اپنی اہلیہ کو جائیداد گفٹ کرنے کی کاپی پیش کی، ایف آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے 11 اکانٹس منجمد ہوئے جن میں 7 انکے ذاتی اور چار مشترکہ اکاﺅنٹس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اشتہاری ہیں اس لئے انکے اکا¶نٹس بحال نہیں کئے جاسکتے۔
بینظیر قتل کیس : مشرف اکاﺅنٹس بحالی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا نہ جا سکا
Oct 04, 2012