برسلز (اے ایف پی) نیٹو کے چیف اینڈریو فوگ راسموسین کو گذشتہ روز معاہدہ شمالی اوقیانوس تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے مزید ایک سال کی توسیع دی گئی۔ مشاورتی عمل کے بعد اتحادیوں سے سیکرٹری جنرل راسموسین کو پانچویں سال کیلئے بھی عہدے پر برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی اب وہ 31جولائی 2014ءتک سیکرٹری جنرل رہیں گے۔ 59 سالہ راسموسین 2001ءسے 2009ءتک ڈنمارک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اور وہ نیٹو کے 12سیکرٹری جنرل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اتحادی نیٹو کے مقاصد اور مشنز پورے کرنے کیلئے ان کا بھرپور ساتھ دینگے۔ نیٹو ممالک جن کی تعداد 28 ہے ایک دوسرے کے دفاع کا عہد کر رکھا ہے۔